مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے کا حل صرف سفارتی ذرائع کے ذریعے اور تہران کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان افزودہ یورینیم کے مسئلے سے متعلق موجودہ حل کے نفاذ میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
زاخارووا نے مزید کہا کہ ایران کے یورینیم کے ذخائر کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف تہران کو حاصل ہے۔ ایران کا مسئلہ صرف سفارتی چینلز کے ذریعے اور تہران کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکی حکام نے ایران کے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے کی بات کی ہے، تاہم یہ معاملہ کبھی بھی تہران کی جانب سے مذاکرات کے کسی ممکنہ آپشن کے طور پر پیش نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ